Time 03 جنوری ، 2024
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا، راہداری ضمانت منظور

ہماری روایت نہیں کہ خاتون کو گرفتار کریں، چیف جسٹس محمد ابراہیم خان— فوٹو:فائل
ہماری روایت نہیں کہ خاتون کو گرفتار کریں، چیف جسٹس محمد ابراہیم خان— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے پولیس کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روکتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ ہماری روایت نہیں کہ خاتون کو گرفتار کریں، ایک خاتون کے لیے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل اگر آپ مسئلے کا حل نہیں نکال سکتے توپھرہم دونوں کومستعفی ہونا چاہیے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ خاتون نے پولیس پر حملہ نہیں کیا جو اتنی نفری تعینات کی ہے۔

مزید خبریں :