دنیا
20 جنوری ، 2013

بلغاریہ: اسٹیج پر سیاسی رہ نما کو گولی مارنے کی کوشش ناکام

بلغاریہ: اسٹیج پر سیاسی رہ نما کو گولی مارنے کی کوشش ناکام

صوفیا…بلغاریہ میں سیاسی جماعت کی ایک تقریب کے دوران مسلح شخص نے اسٹیج پر آکر تقریر کرتے پارٹی سربراہ کو گولی مارنے کی کوشش کی۔سیکیورٹی گارڈز نے فوری مداخلت کرکے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔بلغاریہ کی ترک جماعت کے سربراہ احمد ڈوگان ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔دوران تقریر شرکامیں سے ایک شخص تیزی سے کھڑا ہوا اور اسٹیج پر احمد ڈوگان کے سامنے پہنچ گیا۔حملہ آور نے احمد ڈوگان پر گولی چلانا چاہی مگر وہ ناکام رہا۔اس دوران سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو قابو میں کرکے مارنا شروع کردیا۔کسی نے مکے مارے تو کسی نے لاتوں سے حملہ آور کی تواضع کی۔فوری طور پر اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :