کاروبار
Time 04 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 54 کروڑ شیئرز کے سودے طے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 7 پوائنٹس کم ہوکر 64ہزار 639 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 838 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 9361 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :