2 مختلف مہینوں اور برسوں میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے

بچوں کی پیدائش 40 منٹ کے وقفے سے ہوئی / فوٹو بشکریہ سی این این
بچوں کی پیدائش 40 منٹ کے وقفے سے ہوئی / فوٹو بشکریہ سی این این

کیا جڑواں بھائیوں کی پیدائش میں ایک سال کا فرق ہوسکتا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایسا امریکا میں دیکھنے میں آیا جہاں ریاست نیو جرسی میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا 2 مختلف برسوں میں ہوئی۔

ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ان کی پیدائش 31 دسمبر 2023 کی شب 40 منٹ کے وقفے سے ہوئی۔

نیوجرسی کے علاقے Voorhees سے تعلق رکھنے والے بلی ہمفرے اور ان کی اہلیہ ایوا کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی۔

ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ بچوں کی پیدائش جنوری 2024 کے آخر میں ہوگی مگر 2023 کی آخری شب کو ایوا ہمفرے کو ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا۔

ان کے پہلے بیٹے Ezra کی دنیا میں آمد 31 دسمبر کی شب 11 بج کر 48 منٹ پر ہوئی۔

دوسرے بیٹے Ezekiel کی پیدائش یکم جنوری کی شب 12 بج کر 28 منٹ پر ہوئی۔

اس طرح نہ صرف ان کی تاریخ پیدائش الگ ہوگئی بلکہ مہینے اور سال بھی مختلف ہوگئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلی ہمفرے کی سالگرہ بھی 31 دسمبر کو ہوتی ہے۔

بلی ہمفرے نے انسٹا گرام پر بچوں کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے دونوں کی مختلف برسوں میں پیدائش کو حیرت انگیز قرار دیا۔

ایوا ہمفرے نے بتایا کہ دونوں بچے صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کی شخصیت بھی مختلف محسوس ہوتی ہے، Ezra زیادہ پرسکون رہتا ہے جبکہ دوسرا بیٹا زیادہ متحرک نظر آتا ہے۔

اس جوڑے کا ایک اور بیٹا بھی ہے جس نے 3 جنوری کو اپنی تیسری سالگرہ منائی۔

مزید خبریں :