25 فروری ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 3بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں نامعلوم سمت سے فائر ہونیوالا مارٹر گولہ مکان پر گرا جس سے مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔مارٹر گولہ گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے پشاور کیاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔