پاکستان
Time 04 جنوری ، 2024

بل بورڈ، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر پابندی،لاہور میں انتخابی مہم کا ضابطہ اخلاق جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ  آفیسر لاہور  نے الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمر مقبول کے مطابق  پمفلٹ، پوسٹر اور کتابچے مقررہ  سائز سے زیادہ  شائع کرنے  پر  پابندی ہوگی۔

عمر مقبول کے مطابق پرنٹنگ مٹیریل پر  پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا، بل بورڈ، وال چاکنگ  اور پینا فلیکس  پر مکمل پابندی عائد  ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے تحت سیاسی امیدوار یا  الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد  پر سرکاری اہلکار کی تصویر نہیں چھاپ  سکےگا، سرکلر  پر درج  ہدایت نامےکی خلاف ورزی کرنے والے پرنٹنگ  پریس مالکان کے خلاف کارروائی  ہوگی۔

مزید خبریں :