کاروبار
Time 05 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 124 پوائنٹس گرگیا

حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19.35 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل
حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19.35 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر  ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس کم ہوکر 64514 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63757 رہی۔

حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19.35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 9373 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :