Time 05 جنوری ، 2024
کھیل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

2024 میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا۔یہ میگا ایونٹ  یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2  ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے

پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا،کینیڈا

گروپ بی

انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان

گروپ سی

نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی

جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا۔

ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

ورلڈکپ کا مکمل شیڈول

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا۔

دوسری طرف امریکا  ورلڈ کپ جتنا بڑا ایونٹ  کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :