05 جنوری ، 2024
بلوچستان میں بارش اوربرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق زیار ت شہر میں5 اور پہاڑوں پر 8 انچ برف پڑچکی ہے جبکہ کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔
حکام کی جانب سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ادھر کوئٹہ ،چمن،قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں بارش کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔
شمال مشرقی اور ساحل علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں خیرپور،جیکب آباد،سمیت مخلتف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے،کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔