بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ نے ویڈیو جاری کردی

مجھےدھمکیوں کی صورت کہا گیا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں رکھی تو مجھے ماردیا جائے گا:اداکارہ کا ویڈیو بیان/فوٹوفائل
مجھےدھمکیوں کی صورت کہا گیا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں رکھی تو مجھے ماردیا جائے گا:اداکارہ کا ویڈیو بیان/فوٹوفائل

پاکستان کی سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ بینا چوہدری نے بتایا کہ انھیں گزشتہ کئی روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جاری ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے دھمکیوں کی صورت کہا گیا کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہ رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا۔

ویڈیو بیان میں بینا چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے، اگر کل کو میں اس دنیا میں نہ رہوں یا پھر میرے ساتھ کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو اس کے ذمہ دار لوگوں کی ویڈیو میں نے ریکارڈ کرکے رکھ لی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے جاری ویڈیو  میں قتل کی دھمکیوں کی وجہ کو واضح نہیں کیا نہ ہی کسی دھمکی  دینے والے شخص کا نام لیا ہے۔

مزید خبریں :