Time 09 جنوری ، 2024
پاکستان

دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، مزید 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی ابوظبی پشاور ، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی: ذرائع/ فائل فوٹو
پی آئی اے کی ابوظبی پشاور ، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی: ذرائع/ فائل فوٹو

پنجاب خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے جس کے سبب 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ابوظبی پشاور، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی جب کہ  نجی ائیر لائن کی شارجہ اسلام آباد  اور مانچسٹر اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ریاض کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، اس کے علاوہ لاہور دبئی، ملتان دبئی، کراچی کوئٹہ اور  کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

سال 2024 کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 دن کے دوران پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کے لیے 300 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، فضائی مسافروں کے لیے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

مزید خبریں :