20 جنوری ، 2013
اسلام آ باد…تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے سیاسی رہنماء رائے ونڈ میں اکٹھے ہو گئے لیکن جب ملک پر برا وقت آتا ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں۔اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسہ سے خطاب اور جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کے دوران انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور حکومت کے درمیان معاہدہ جامع نہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر اعتماد کی تاریخ بہت گھناوٴنی ہے،وہ طاہر القادری کے ساتھ معاہدے پر پورا نہیں اترے گی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا اجتماعی تھا،ایسے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے جس سے جمہوریت اور آئین کو خطرہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل طاہر القادری نے تحریک انصاف سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی۔