پاکستان
20 جنوری ، 2013

قبائلیوں کا قتل عام رکوانے کیلیے گرینڈ جرگہ منعقد کریں گے،حمید الله

قبائلیوں کا قتل عام رکوانے کیلیے گرینڈ جرگہ منعقد کریں گے،حمید الله

پشاور…دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکثر بے گناہ قبائلی عوام قتل ہو رہے ہیں۔ فاٹا کے پارلیمنٹیرنز اور قبائلی عمائدین حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی بدلنے پر مجبور کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ خیبر ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی نے اپنے رہائش گاہ پر ڈیڑھ سو سے زائد قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گناہ قبائلی عوام کے قتل کے روک تھام کیلئے آج سے تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور دوروز بعد منعقدہ جرگہ کو فاٹا گرینڈ قبائلی جرگہ میں تبدیل کردیا جائیگا،جس میں فاٹا کے تمام پارلیمینٹیرینز اور قبائلی عمائدین شرکت کر رہے ہیں۔ حمید اللہ جان کا کہنا تھا کہ گرینڈ قبائلی جرگہ سول و ملٹری حکام سے مذاکرات کر کے فاٹا میں دہشت گردی کے نام پر بیگناہ قبائلیوں کا قتل عام رکوانے پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی گرینڈ جرگہ حکومت کو دہشت گردی کے کلاف جنگ کی پالیسی بدلنے پر مجبور کریں گے۔ جرگہ سے دیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :