پاکستان
25 فروری ، 2012

لاہور :چالان مکمل نہ کرنے والے15افسران کے خلاف مقدمات

لاہور :چالان مکمل نہ کرنے والے15افسران کے خلاف مقدمات

لاہور… آئی جی پنجاب کے حکم پر چالان مکمل نہ کرنے والے لاہور کے مختلف تھانوں میں 15 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے مقدمات کے اندراج کا حکم چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے سرزنش کے بعد دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مزید کئی زیر عتاب آئیں گے۔ ان مقدمات میں ایس ایچ اوز کو استغاثہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :