پاکستان
20 جنوری ، 2013

پسند کی شادی کا خمیازہ،راولپنڈی میں میاں بیوی شیر خوار بچی سمیت قتل

راولپنڈی…راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے پیرودھائی میں پسند کی شادی پر میاں بیوی کو شیرخوار بچی سمیت قتل کردیا گیا،تہرے قتل کی دلخراش واردات پیرودھائی کی فوجی کالونی میں ہوئی،جہاں حال ہی میں منڈی بہاوٴالدین سے تصورحسین اور سعدیہ بی بی پسند کی شادی کے کچھ عرصے بعد ہی یہاں شفٹ ہوئے تھے،مگر موت نے ان کا یہاں بھی پیچھا نہ چھوڑا اور انہیں آٹھ ماہ کی بچی سمیت قتل کردیا گیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں افراد کو لڑکی کے بھائی نے گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ڈی ایس پی سٹی عمرحیات کے مطابق یہ واقعہ لو میرج کے نتیجے میں پیش آیا ،لڑکی نے لو میرج کی تھی جس پر دونوں خاندان نالاں تھے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا ہے۔

مزید خبریں :