آلو بینگن دنیا کی 100 ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل

عوام نے آلو بینگن کی اس ڈش کو 5 میں سے 2.5 ریٹ دیے ہیں جس کی وجہ سے اس ڈش کا شمار ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو
عوام نے آلو بینگن کی اس ڈش کو 5 میں سے 2.5 ریٹ دیے ہیں جس کی وجہ سے اس ڈش کا شمار ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو

آلو بینگن کو دنیا کی 100 ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل کیا گیا ہے۔

آلو بینگن کی سبزی کا جوڑ بہت پرانا ہے جسے پاکستان اور بھارت میں زیادہ تر بنایا جاتا ہے لیکن اس ڈش کو کچھ کم ہی لوگ پسند کرتے ہیں اور اب دو ملکوں میں مقبول اس ڈش کو دنیا کی 100 ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ فہرست ٹیسٹ ایٹلیس  Taste Atlas کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

 ٹیسٹ ایٹلیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام نے آلو بینگن کی اس ڈش کو 5 میں سے 2.5 ریٹ دیے ہیں جس کی وجہ سے اس ڈش کا شمار ناپسندیدہ ڈشوں میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ ریٹ بھارت کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

 ٹیسٹ ایٹلیس کے مطابق  آلو بینگن کی ڈش کی تیاری میں پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر خشک مصالحہ جات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد اس ڈش کو تیار کیا جاتا ہے۔

 ٹیسٹ ایٹلیس کیا ہے؟

ٹیسٹ ایٹلیس روایتی کھانوں کے لیے ایک تجرباتی سفری آن لائن گائیڈ ہے جو مستند ترکیبوں، کھانے کے تنقیدی جائزوں اور مقبول اجزاء اور پکوانوں کے بارے میں تحقیقی مضامین کو اکٹھا کرتا ہے۔

مزید خبریں :