پاکستان
20 جنوری ، 2013

جماعت اسلامی عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی میں شریک نہیں ہو گی

پشاور… جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ پروفیسر ابراہیم کی زیر صدارت جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پروفیسرابراہیم نے کہاکہ صوبائی حکومت گورنر ہاوٴس کے قریب احتجاج کرنیوالے باڑہ خیبرایجنسی کے مظاہرین پر بدترین تشدد کیااورمیتوں کی بے حرمتی بھی کی۔ پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ اے این پی امریکی خوشنودی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں لہٰذاجماعت اسلامی ان حالات میں اے این پی کی مجوزہ آل پارٹیزکانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :