پاکستان
20 جنوری ، 2013

ملتان میں مقتول ایم پی اے منظر امام کی یاد میں شمعیں روشن

ملتان میں مقتول ایم پی اے منظر امام کی یاد میں شمعیں روشن

ملتان …ملتان میں متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رکن سندھ اسمبلی منظر امام کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ ملتان کے چوک کمہاراں پر ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ آفس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے منظر امام سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں جس میں ایم کیو ایم کے مقامی عہدیدار اور بچوں نے شرکت کی اس موقع پر موجود کارکنوں کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں مزید جتنی بھی دہشت گرد ی ہو، ہم ان کے ناپاک عزائم کی راہ میں حائل ہونگے اور انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :