پاکستان
20 جنوری ، 2013

ملک جمہوری رویوں سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے،صابر بلوچ

ملک جمہوری رویوں سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے،صابر بلوچ

لاہور…ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک جمہوری رویوں اور رواداری سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان کیجانب سے ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی مفاہمت کی پالیسی قابل تحسین ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان میں سرداری نظام ختم کرنے کا اعلان کیا تو سردار مخالف ہو گئے ،ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں شازیہ اور کائنات کا کہنا تھا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں ،دوبارہ زندگی پاکر آگے بڑھنے کا جذبہ بڑھ گیا ہے،سابق وزیر قانون اقبال حیدر مرحوم اور روشانے ظفر کو بھی ایوارڈ دیے گئے۔

مزید خبریں :