پاکستان
20 جنوری ، 2013

اقتدار کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، شہبازشریف

اقتدار کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، شہبازشریف

لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ وفاقی حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستانیں زبانِ زدِ عام ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے انتہاء پسندی،غربت،بیروزگاری اور جہالت کے اندھیرے دور کیے جا سکتے ہیں،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج بجلی ہے نہ گیس،عوام جان چکے ہیں،کن لوگوں نے انہیں جمہوری حکومت کے ثمرات سے محروم رکھا،ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوان عالمی سطح پر نت نئی ایجادات اور جدید علوم سے آگاہ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :