Time 13 جنوری ، 2024
پاکستان

گجرات کے 5 بھائی 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتر گئے

بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ چوہدری رضا کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں۔ فوٹو فائل
بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ چوہدری رضا کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں۔ فوٹو فائل

فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ چوہدری رضا کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں۔

چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد پی پی 28 سے الیکشن لڑیں گے، تینوں بھائی ایک دوسرے کے خلاف پی پی 28 سےالیکشن لڑیں گے۔

چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری شبیر رضا پی پی 28 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ رہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں :