Time 13 جنوری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں: اختر اقبال ڈار کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں: اختر اقبال ڈار کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی قیادت کو کرپٹ قرار دیدیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں میں ان سے بات نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی سے سوال کیا گیا کہ کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟ اس پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سے بات نہیں ہوسکتی، بیرسٹرگوہر جیسےکرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں :