13 جنوری ، 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری جماعت کا انتخابی نشان نہ دیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ حکم نامہ پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے، ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج اپنے امیدواروں کو دوسری جماعت پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے تھے اور آر اوز کو ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔