Time 14 جنوری ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی کے امیدوار کو تیر کی جگہ چینک کا نشان الاٹ

فیاض بھٹی نے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن الیکشن کمیشن نے انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دے دیا: رہنما پیپلز پارٹی/ فائل فوٹو
فیاض بھٹی نے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن الیکشن کمیشن نے انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دے دیا: رہنما پیپلز پارٹی/ فائل فوٹو

 پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے  پارٹی امیدوار فیاض بھٹی کو چینک کا نشان دینے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو پی پی163 لاہور سے  تیر کے بجائےچینک کا نشان دیا گیا جس پر  پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق فیاض بھٹی نے پیپلز  پارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دیا گیا۔

سینیٹر تاج حیدرکے  خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر فیاض بھٹی کو تیر کا نشان الاٹ کرے۔

اس کے علاوہ سینیٹر تاج حیدر نے خط میں یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن تحقیقات بھی کرائے کہ کیسے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو چینک کا نشان دیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے ہیں۔


مزید خبریں :