کاروبار
25 فروری ، 2012

کراچی: ایف بی آر کے گریڈ 20 اور 21 کے آفیسرز کے تبادلے

کراچی: ایف بی آر کے گریڈ 20 اور 21 کے آفیسرز کے تبادلے

کراچی… کراچی میں ایف بی آر کے گریڈ 20 اور 21 کے 4 آفیسرز کے وہیں پر تبادلے کردئے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ اکیس کے ملک عبدالصمد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آفس تھری جبکہ گریڈ اکیس کے ہی انور گورایا کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ، ریجنل ٹیکس آفس مقرر کردیا گیا ہے، گریڈ بیس میں شاہین عزیز نیازی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ٹو جبکہ حافظ محمد علی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز تھری مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :