Time 15 جنوری ، 2024
پاکستان

چوہدری برادران میں جائیداد کا بھی بٹوارہ، ظہور پیلس کی تقسیم کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

چوہدری شجاعت کی درخواست پر عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا— فوٹو:فائل
چوہدری شجاعت کی درخواست پر عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ہوگیا اور ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے پٹیشن دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الٰہی کے نام کرانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو جائیداد تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :