آسٹریلوی خاتون نے دنیا کے 'بدصورت ترین باغیچے' کا مقابلہ جیت لیا

یہ دلچسپ مقابلہ خشک سالی سے متاثر ملک سوڈان میں ہوا تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا/ فوٹو سوشل میڈیا
یہ دلچسپ مقابلہ خشک سالی سے متاثر ملک سوڈان میں ہوا تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا/ فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلوی خاتون نے دنیا کے 'بدصورت ترین باغیچے' کا مقابلہ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ مقابلہ  خشک سالی سے متاثر ملک سوڈان میں ہوا تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا تھا جب کہ اس عالمی مقابلے کا انعقاد ہالی وڈ کی امریکی اداکارہ اور ماحولیاتی وکیل شیلین ووڈلی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

مقابلے کا مقصد

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے نے بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کی جس میں عالمی سطح پر لوگوں کوبنجر باغیچے اور پانی کے تحفظ کو ترجیح دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ پانی کم سے کم ضائع ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'بدصورت ترین باغیچے' کا مقابلہ آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کیتھلین نے جیتا جس کا باغیچہ خشک اور بنجر بنا ہوا ہے۔

کیتھلین کے باغیچے میں خشک گھانس موجود تھی جب کہ چوہوں نے پورے باغیچے میں جگہ جگہ اپنے بل بنائے ہوئے تھے اور باغیچہ چوہوں کی غلاظت سے بھی بھرا ہوا تھا۔

خاتون کو انعام کے طور پر کیا ملا؟

یہ مقابلہ جتنا عجیب و غریب تھا اس کا انعام بھی اتنا ہی دلچسپ ہے، خاتون کو انعام میں گزشتہ سال کا مقابلے جیتنے والے کی استعمال شدہ شرٹ ملی تھی جس پر 'دنیا کے بدصورت لان کے قابل فخر مالک' لکھا تھا۔

خاتون نے کہا کہ مجھے یہ انعام تین چوہوں کی مدد سے ملا ہے جنہوں نے میرے باغیچے کو تہس نہس کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :