کراچی کے ریسٹورینٹس کی حالت خراب ہے، ریفریجریٹرز میں چوہے دوڑ رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

فوڈ اتھارٹی نہ تو فوڈ چیک کرتی ہے اور نہ ہی پانی، میں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں: مقبول باقر کی اجلاس میں گفتگو/فائل فوٹو
فوڈ اتھارٹی نہ تو فوڈ چیک کرتی ہے اور نہ ہی پانی، میں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں: مقبول باقر کی اجلاس میں گفتگو/فائل فوٹو

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان ک اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، سیکرٹری فوڈ ناصر عباس  اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ روزانہ تقریباً 100 چھاپے مارتے ہیں،  اس پر وزیراعلیٰ نے پوچھا کہ چھاپے مارے جاتے ہیں تو پھر کچن کی حالت ٹھیک کیوں نہیں ہورہی؟ فوڈ اتھارٹی نہ تو فوڈ چیک کرتی ہے اور نہ ہی پانی، میں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں بیشتر ریسٹورینٹ کی حالت خراب ہے، ریسٹورینٹس کے میں ریفریجریٹرز گندے اور ان میں چوہے  دوڑ رہے ہوتے ہیں، فوڈ اتھارٹی چیکنگ نہیں کرتی نہ ہی بہتری لا رہی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :