میری انگلی پر کیوں کاٹا؟ لڑکی نے چوہے کو بھی کاٹ کر بدلہ لے لیا

18 سالہ چینی لڑکی کو یونیورسٹی میں چوہے نے کاٹا جس پر وہ شدید غصے میں آگئی/ فائل فوٹو
18 سالہ چینی لڑکی کو یونیورسٹی میں چوہے نے کاٹا جس پر وہ شدید غصے میں آگئی/ فائل فوٹو

چین میں ایک لڑکی نے چوہے کی جانب سے انگلی پر کاٹنے کے بعد الٹا چوہے کو کاٹ کر بدلہ لے لیا۔

18 سالہ چینی لڑکی کو یونیورسٹی میں چوہے نے کاٹا جس پر وہ شدید غصے میں آگئی اور  انتظامیہ سے شکایت کرنے کے بجائے اپنا بدل خود لینے کی ٹھانی لی۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے چوہے کو پکڑ کر اس کے سر پر دو سے تین بار اتنی زور سے کاٹا کہ چوہے کر سر پر لڑکی کے دانتوں کے نشان پڑگئے اور چوہا مر گیا۔

بعدازاں چوہے کو کاٹنے کی وجہ سے لڑکی کے ہونٹوں پر بھی زخم آئے جس کے بعد اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں اسے معمولی طبی امداد دے کر روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :