21 جنوری ، 2013
کراچی…شہا زیب خان قتل کیس کے ملزم شا ہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی حکم پر اس کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے لئے گئے۔عدالتی حکم پر شہا زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتو ئی کو آج پولیس سرجن کراچی کے دفتر میں پیش کیا گیا۔جہاں ایڈیشنل پو لیس سرجن ڈاکٹر عجاز احمد نے شاہ رخ کی عمر کے تعین کے لیے اسے سول اسپتال لے منتقل کیا ۔سو ل اسپتال کے ایکسرئے وارڈ میں شا ہ رخ جتوئی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے لیے گئے۔ ایڈیشنل پو لیس سرجن ڈاکٹر عجاز احمد کے مطابق شاہ رخ جتوئی کے ایکسرے کی رپورٹ آج رات یا کل صبح تک آجا ئیگی جس کے بعد شا ہ رخ کی عمر کا تعین کیا جا سکے گا۔ تاہم اس سے قبل اس کا فیزیکل ایکزامینیشن بھی لیا جا چکا ہے۔