Time 17 جنوری ، 2024
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ عوام  جعلی  پیغامات  اور  جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار  رہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب  جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور  پروپیگنڈا نظر انداز کریں۔

مزید خبریں :