پاکستان
21 جنوری ، 2013

جیکب آباد: احتجاج کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

جیکب آباد: احتجاج کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

جیکب آباد …جیکب آباد میں اتحاد اہلسنت کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا جس سے مقامی صحافی بیہوش ہوگیا۔اتحاد اہل سنت کے کارکنان آج صبح کیمپ آفس جلائے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور کاروباری مراکز بند کرارہے تھے کہ پولیس نے ٹاور روڈ پر ایک کارکن کو پکڑلیا اور تشدد کیا، جس کی کوریج کے دوران مقامی صحافی کو بھی پولیس اہلکاروں ں نے لاٹھیوں سے ماراجس سے وہ بیہوش ہوگیا،واقعہ کے بعد صحافیوں نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔اسلام آباد…وزرات تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث وفاقی وزیر تجارت مخدوم امیں فہیم کا دورہ بھارت ملتوی ہو گیا ہے۔وزرات تجارت کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بھارت کے شہر آگرہ میں 27 جنوری کو شروع ہونے والی تین روز بزنس کانفرس میں شرکت کرنی تھی ،جس کی دعوت بھارتی وزیر تجارت آئندہ شرما نے دی تھی ،مخدوم امین فہیم نے بزنس کانفرس میں شرکت کے ساتھ بھارتی وزیر تجارت سے پاک بھارت باہمی تجارت کے فروغ اور اس میں ابھی تک حائل روکاٹوں کے معملات پر بھی دو طرفہ ملاقات کرنی تھی۔حکام کے مطابق مخدوم امین فہیم کے دورہ بھارت کی سمری وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی ،،جس پر وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔

مزید خبریں :