21 جنوری ، 2013
کراچی …مو سیقی کی دنیا کی عظیم گلو کارہ مہناز بیگم کی وادی حسین قبر ستان میں تدفین کردی گئی۔مہناز بیگم کی نما ز جنا زہ امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں ادا کی گئی۔ نما ز جنازہ میں محمد علی شہکی ،تنویر آفریدی ، آصف مہدی اور سیکریٹری کلچر اشفاق حسین مصحفی سمیت مرحومہ کے رشتہ داروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنا زہ کے بعد مہنا ز بیگم کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔