کاروبار
25 فروری ، 2012

شالیمار ایکسپریس کراچی کی جانب رواں دواں

لاہور… دو سال بعد بحال کی جانے والی شالیمارایکسپریس نجی شعبے کے اشتراک سے اپنے پہلے سفرپر لاہور سے کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔ شالیمار ایکسپریس آج صبح چھ بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی جس کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد، دوسرا ملتان میں ہوا،شالیمار ایکسپریس بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی اور حیدرآباد سے ہوکر رات بارہ بجے کراچی پہنچے گی۔ شالیمار ایکسپریس مکمل ائیر کنڈیشنڈہے اور اس کی ہر نشست کے سامنے ایل سی ڈی لگائی گئی ہے۔ مسافر اس ٹی وی اسکرین کے ذریعے مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکیں۔جبکہ اس کے کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی دوسری ٹرین ہے اس سے قبل لاہور اور کراچی کے درمیان بزنس ٹرین چلائی گئی ہے۔

مزید خبریں :