21 جنوری ، 2013
سبی…بلوچستان کے ضلع سبی میں فرنٹیئرکور کے عملے نے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتا ر ی عمل میں نہیں آئی۔پولیس کے مطابق سبی کے علاقے گوٹھ غلام کٹہور میں کارروائی کے دوران ایف سی کے عملے نے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ایک دیسی سا ختہ بم بر آمد کر لیا جس میں دس کلو گرام مواد استعمال کیا گیا تھا جس کو ناکارہ بناتے ہوئے ایف سی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔