21 جنوری ، 2013
مری …مری میں برفباری نہ ہو تو بچے کیا کریں؟واپس چلے جائیں یا یہاں جمع ہونے والی برف کو ہی انجوائے کریں؟ملکہ کوہسار میں برفباری شروع ہوتے ہی ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ جاتی ہے۔لیکن کیا کیجئے کہ وہاں پہنچنے پر برف ہی نہ گرے؟؟ جناب بچوں کو مری میں برفباری کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ برفباری کے بعد جمع ہونے والی برف ہی بچوں کیلئے تفریح کا سامان بن گئی ہے۔ بچے ایک دوسرے پرگولہ باری کر رہے ہیں ۔ارے ار ے یہ گولہ باری بارودی نہیں ،برف کی ہے۔ذرا ،سنبھل کر۔دیکھا پھسل ہی گئے نا۔