کاروبار
21 جنوری ، 2013

پاکستان میں سیاسی رسہ کشی نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے،موڈیز

 پاکستان میں سیاسی رسہ کشی نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے،موڈیز

نیویارک…موڈیز انویسٹر سروسز کے مطابق پاکستان میں سیاسی رسہ کشی اور اداروں کے درمیان اختلافات سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں موڈیز انویسٹر سروسز کی جاری رپورٹ کے مطابق عدلیہ ، حکومت اور فوج کے درمیان خلش سے معاشی مسائل کو حل کرنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ سیاسی بے چینی سے غیر ملکی سرمایاکاری کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیاسی رسہ کشی سے آئی ایم ایف سے مزید قرضہ ملنے کی امید بھی کم رہ جائے گی۔موڈیز کاکہنا ہے کہ انتخابات کا عمل ہوجانے کے بعد بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباوٴ کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نئے قرضے کا معاہدہ کرے۔

مزید خبریں :