21 جنوری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد کی صنعتیں 32 ویں روز سے گیس سے محروم ہیں ، پیدواری عمل بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کا روزگار متاثرہے ، شاید دھرنے سے بات بن جائے۔ پریشان صنعتکاروں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل آباد کی صنعتیں 32 روز سے مسلسل گیس سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پیداواری عمل متاثر ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے ، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ماہانہ ایک ارب روپے کے پیدواری نقصان کا سامنا ہے، ٹیکسٹائل تنظیموں کی جانب سے گیس بحال کرنے کیلئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن اور زبردستی فیکٹریاں چلانے کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے ایک دن باقی ہے۔ دوسری طرف پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں گیس نہ ملنے کی صورت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔