21 جنوری ، 2013
کابل … افغانستان میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا، 3 حملہ آوروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس چیف کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پولیس کمپلیکس پر حملہ آوروں کے ساتھ 8گھنٹے سے زائد جاری جھڑپ بالآخر ختم ہوگئی۔ نائب وزیر داخلہ کے مطابق پولیس کمپلیکس پر حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 3 شدت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ آوروں سے نمٹنے کیلئے نیٹو فورسز بھی جھڑپ میں شریک تھے۔ پولیس چیف ایوب سلنگی کا کہناہے کہ باقی 2 حملہ آور بھی مارے جاچکے ہیں، جنہیں پولیس نے خود کو دھماکے سے اڑانے نہیں دیا۔