پاکستان
Time 21 جنوری ، 2024

بلاول بھٹو نے نوازشریف کو ملکی مسائل پر مناظرے کا چیلنج دے دیا

ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار ٹی وی پر آکر ان سے ملکی مسائل پر بحث کر لے: بلاول بھٹو کا چیلنج— فوٹو: فائل
ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار ٹی وی پر آکر ان سے ملکی مسائل پر بحث کر لے: بلاول بھٹو کا چیلنج— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو ملکی مسائل پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار ٹی وی پر آکر ان سے ملکی مسائل پر بحث کر لے۔

ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے  مسلم لیگ ن پر میثاق جمہوریت پھاڑ کر پھینکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ تو پی ڈی ایم کی حکومت چھوڑنا چاہتے تھے، لیکن ان کے والد سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو زبان دی ہے، وہ انہیں دھوکا نہیں دے سکتے۔

کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاست دان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں، میں بھٹو کا نواسہ ہوں جسے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آپ کی آمدنی کو ڈبل کر کے دکھاؤں گا، 30 لاکھ گھر اور 300 یونٹ مفت بجلی کاوعدہ پورا کروں گا۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ملک کی خواتین کی ایسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ کے ذریعے مالی مدد پہنچاؤں گا اورکسان کارڈ کے ذریعے قدرتی آفات میں کسانوں کی مالی مدد کی جائے گی، کراچی میں دل کے علاج کا سب سے بڑا اسپتال ہے، گمبٹ میں سو فیصد مفت اور معیاری علاج کا بندوبست کیا ہے۔

مزید خبریں :