کاروبار
25 فروری ، 2012

ایران کی پاکستانی گندم کے بدلے کھاد اور لوہا برآمد کرنے میں دلچسپی

ایران کی پاکستانی گندم کے بدلے کھاد اور لوہا برآمد کرنے میں دلچسپی

کراچی… ایران ،پاکستان سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے عوض کھاد اور خام لوہا برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایران ،پاکستان سے گندم اور چاول کی خریداری میں دلچسپی لے رہا ہے اور مال کے بدلے مال کے زریعے پاکستان سے دو لاکھ ٹن چاول بھی درآمد کرنا چاہتا ہے۔ اس معاملے پرمزید پیش رفت کے لیے ایرانی وفد، پاسکو کے عہدیداران سے بھی ملاقات کرے گا۔ ماہرین کے مطابق ایران کے پاس 25 ملین ٹن گندم کی پیسنے کی صلاحیت ہے جبکہ فل وقت ایران کی فلار ملز اپنی پیداواری صلاحیت کے نصف پر کام کر رہی ہیں۔ ایران، پاکستان سے گندم خرید کر اس سے آٹا اور دیگر مصنوعات بنا کر اسے وسطی ایشیائی ممالک کو برآمد کرنا چاہتا ہے۔ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران مال کے بدلے مال پرتجارت کرنا چاہتاہے۔

مزید خبریں :