Time 21 جنوری ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کے پاس آخری موقع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پیرس اولمپکس کوالیفائر  ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے آخری موقع  کے طور  پر  آج نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔ 

عمان کے شہر مسقط میں جاری اولمپکس کوالیفائر ایونٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

 جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل آج ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار گول سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا تھا۔

 تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، ٹورنامنٹ کی ٹاپ تھری ٹیمیں پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

 واضح رہے کہ انگلینڈ اور جرمنی نے فائنل میں پہنچ کر پیرس اولمپکس کا ٹکٹ پکا کر لیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے پاس پیرس اولمپکس تک رسائی کا آخری موقع ابھی موجود ہے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :