22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے میڈیا کمیشن بنانیکیسپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کمیشن کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل سے متعلق اہم اجلاس کل وزارت اطلاعات میں ہو گا۔اجلاس میں نظر ثانی کی اپیل کے مندرجات سے متعلق قانونی مشاورت کی جائے گی اور وزارت اطلاعات کی جانب سے وکیل مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن بنانے کا فیصلہ حامد میر اور ابصار عالم کی پٹیشن پر کیا تھا۔