22 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں نا معلوم افراد 14 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد درخت سے باندھ کر فرار ہو گئے۔ جوہر ٹاوٴن کے رہائشی 14 سالہ محسن کے مطابق صبح کے وقت وہ اسٹیشنری کی دکان کی جانب جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا، ہوش آیا تو خود کو ایچ بلاک میں ایک درخت سے بندھا پایا ۔ لوگوں نے اسے دیکھ کر کھولا اور ورثاء کو اطلاع دی ،جس پر اس کے ماموں عبدالروٴف اسے گھر لے گئے۔