22 جنوری ، 2013
کراچی…چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ انوار احمد زئی نے اعلیٰ ثانوی بورڈ کے تحت ملتوی ہونیوالے پرچوں کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے تحت تین جنوری کو ملتوی ہونیوالے پرچے 22 جنوری کواورچودہ جنوری کو ملتوی ہونے والے پرچے 23جنوری کواور 18 جنوری کو ملتوی ہونیوالے پرچے 24 جنوری کو ہونگے۔