22 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار سی آئی ڈی پولیس کے تین افسران کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اغوا برائے تاوان کے شبہ میں گرفتار ان پولیس افسران کو انسداد دہشت گردی عدالت ون میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار پولیس آفیسرز میں ایس پی سی آئی ڈی طارق منظور، ڈی ایس پی قطب اور بلال شامل ہیں، سی سی پی او کوئٹہ کے مطابق ان تینوں پولیس آفیسرز کو گرفتار کر کے انکے خلاف کیس درج کرلیا ہے ملزمان نے عبدالقدوس نامی شخص کو اغوا کر کے تاوان کی رقم وصول کی تھی۔