22 جنوری ، 2013
راولپنڈی…پاکستان، افغانستان اور ایساف کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ نے جی۔ایچ۔ کیو راولپنڈی میں دھماکہ خیز مواد کی روک تھام کے لیے اجلاس منعقد کیا۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق اجلاس کے شرکا نے دھماکہ خیز مواد سے پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف سول آبادی اور فورسز کو لاحق خطرے کا جائزہ لیا اور سہہ فریقی کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے طور پر ورکنگ گروپ کے قیام سے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ورکنگ گروپ نے قریب ترین باہمی رابطوں کے ذریعے دھماکہ خیز مواد کے تدارک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز جبکہ ایساف کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے اپنے اپنے وفود کی قیاد ت کی۔