پاکستان
22 جنوری ، 2013

فنکشنل لیگ کا سندھ میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

کراچی…مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ کارکن عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ ٹنڈو الہٰ یار کے مگسی اتحاد کے رہنما لکھی رند، امتیاز عمر اور اللہ ڈنو نے کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کر کے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیر پگارا نے کہاکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواروں کے پاس ضمنی انتخابات میں ضائع کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، کارکن عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے لیے ضمنی انتخابات وقت اور پیسوں کا ضیاع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خیر پور کی عورتوں سے ڈرتے ہیں، اسی لیے نصرت سحر عباسی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جا رہاہے۔

مزید خبریں :