23 جنوری ، 2024
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انڈر ٹرائل قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا نظام متعارف کروا دیا۔
یہ نظام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے متعارف کروایا، نئے نظام کے تحت انڈر ٹرائل قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے سے سائلین، وکلا کا وقت اور ٹرانسپورٹ اخراجات بچیں گے، اس کے علاوہ سکیورٹی صورتحال بھی بہتر رہے گی۔