پاکستان
22 جنوری ، 2013

کراچی :محمود آباد میں پولیس کا چھاپہ،دوملزمان زیرحراست

کراچی :محمود آباد میں پولیس کا چھاپہ،دوملزمان زیرحراست

کراچی …کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ چھاپہ مار کاروائی کے دوران 2 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں ملی ہیں،پولیس حکام کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان کو تھانہ محمود آباد کے بجائے تھانہ ڈیفنس کے لاک اپ میں بند کیا گیا ہے،جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :